ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ماروکیری میں 40سے زائد گھروں میں الیکٹرک اشیاء جل کرخاک، لاکھوں روپیوں کا نقصان

بھٹکل کے ماروکیری میں 40سے زائد گھروں میں الیکٹرک اشیاء جل کرخاک، لاکھوں روپیوں کا نقصان

Sat, 09 Sep 2017 20:44:53    S.O. News Service

بھٹکل:09/ستمبر (ایس اؤنیوز) ہائی اولٹیج (ایچ پی )بجلی لائن کی تار ٹوٹ کر کم قوت والی (ایل ٹی )بجلی لائن پر گرنے کے نتیجے میں ماروکیری دیہات کے کوٹ کھنڈ میں  40 سے زائدگھروں  میں الیکٹرانک کی بنی تمام اشیاء جل کر بھسم ہوگئی، جس سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے۔  واردات آج سنیچر دوپہر قریب ایک بجے  پیش آئی۔

گھروں کے بجلی میٹر، بلب، ٹیوب لائٹ ، فین ، ٹی وی ، فریج، صوفے وغیرہ آگ کی نذ ر ہوگئے ہیں۔ بجلی میٹر کے قریب ہی کچھ بچے کھیل رہے تھے، جو بال بال بچ گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بجلی لائنس آپس میں ٹکرانے سے دھماکہ خیز آواز سنائی دی تھی، جس  سے تمام لوگ گھروں سے باہر دوڑ پڑے ، ابتداء میں سمجھ میں نہیں آیا کہ آخر ہوا کیا ہے، بعد میں معلوم ہوا کہ  گھروں میں آرہی بجلی لائن میں ہائی اولٹیج  بجلی آگئی  ہے، جس کے نتیجے میں  الیکٹرک اشیاء جلنا شروع ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ  ایک مکان میں ایک بچی پلنگ پر سورہی تھی،  بجلی کا اولٹیج ہائی  ہوجانے سے الیکٹرک اشیاء جلنے کے ساتھ ہی پلنگ کے اطرف آگ لگ گئی، مگر گھروالوں نے فوراً بچی کو پلنگ سے اُٹھادیا ، جس سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کوٹکھنڈ میں ایک سپاری کا درخت ٹوٹ کر بجلی لائن پر گرنے کی وجہ سے یہ  حادثہ پیش آیاہے ۔ بھٹکل ہیسکام آفیسر منجوناتھ اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر درستگی و مرمت میں مصروف دیکھے گئے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانہ انسپکٹر ایس آئی چنداور جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ رینویو انسپکٹر راجونائک کی قیادت میں محکمہ تحصیل کا عملہ بھی تمام  گھروں میں  پہنچ کر نقصانات کی تفصیلات حاصل کیں۔ بتایا گیا ہے کہ نقصان زدہ گھروں کو معاوضہ دینے کے لئے رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

9sept6.JPG


Share: